لندن(پی این آئی)پاک بھارت میچ، بارش کا کتنا امکان ہے؟پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ اتوار کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات 10 بجے شروع ہو گا۔پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئر لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
موسمیاتی رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز نیویارک میں بارش کا بہت زیادہ امکان ہے۔ایکیوٹ ویدر رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز 51 فیصد بارش کا امکان ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔رپورٹس کے مطابق چونکہ پاک بھارت میچ دن میں رکھا گیا ہے اس لیے امکان ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی وقت بھی دیا جا سکتا ہے اس لیے بارش کے امکان کے باوجود امید ہے کہ شائقین کو پورے 20 اوورز کا میچ دیکھنے کو مل جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں