کہاںبارش اور کہاں سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) کہاںبارش اور کہاں سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔۔) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم رہے گا، تاہم، محکمہ موسمیات کے مطابق مخلتف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، بالائی و وسطی سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز دادو اور سیہون میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، کوٹ ادو میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔بلوچستان کے علاقے بیلا، اوتھل اور کنراج میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ہنگو اور اورکزئی میں بھی تین روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں