اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ شام یا رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور ، بونیر ، مالاکنڈ،باجوڑ، مہمند اور خیبرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شام یا رات میں پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت،ٹانک، اورکزئی، وزیرستان اور کرم میں تیز ہوائیں، آندھی ، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،صادق آباد،لودھراں،وہاڑی،خانیوال،ساہیوال،پاک پتن ، لاہور، قصوراوراوکاڑہ میں تیز ہوائیں، آندھی ، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ شمالی اضلاع میں آندھی، گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں خضدار،قلات،لسبیلہ، جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب ، تربت ،گوادر،خاران ، آواران، کیچ اورپنجگورمیں آندھی، جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم بالائی/وسطی اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے جبکہ شام یا رات میں دادو،خیرپور ،جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر،گھوٹکی،شکارپور،کشمور، نوشہرو فیروز،،شہید بینظیر آباداور سانگھڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں