محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، پنجاب ، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ جمعہ کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات کے اوقات میں آندھی ،جھکڑ چلنےا ور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، میانوالی،جھنگ،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،لودھران،وہاڑی،خانیوال،ساہیوال،پاک پتن، لاہور، قصور، اوکاڑہ جبکہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور ، بونیر، صوابی، نوشہرہ ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،کرک،بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت، ٹانک، مالاکنڈ،باجوڑ، مہمند، خیبر،اورکزئی، وزیرستان اور کرم گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بلوچستان میں خضدار، قلات،جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب اور تربت میں بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close