محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش پٹن میں 17، مالم جبہ 15، سیدوشریف 14، پاراچنار، بالاکوٹ 9، کاکول، کالام 8، تخت بھائی 4، پشاور (ایئر پورٹ، سٹی) 3، باچاخان (ایئرپورٹ) 2، دیر (بالائی، زیریں) 2، چراٹ 2، بنوں ایک، منڈی بہائولدین 16، جوہر آباد 14، مری، ڈیرہ غازی خان 10، منگلا 9، چکوال 8، سرگودھا 7، اسلام آباد (سٹی، سیدپور 6، ایئرپورٹ، گولڑہ 3، بوکرہ 2)، راولپنڈی (چکلالہ، کچہری 5، شمس آباد 3)، جہلم 5، اٹک 2، حافظ آباد، ملتان ایک، چلاس 3، استور 0 2، سکردو ایک، مظفرآباد (ایئرپورٹ، سٹی) 3، راولاکوٹ، گڑھی دوپٹہ 3 اور کوٹلی میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سبی میں درجہ حرارت 47، گوجرانوالہ 46، جیکب آباد، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد، بہاولنگر، بھکر، دادو 45، ڈی آئی خان، نورپورتھل، قصور اور خیرپور میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں