اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہرکا سلسلہ جاری ہے،خطہ پوٹھوہار،بالائی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے،اس کے علاوہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، راولپنڈی، مری،گلیات، اٹک،چکوال، جہلم، گجرات،گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے ڈی جی خان،بہاولپور،راجن پور،مظفر گڑھ اور ملتان میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا ہے،شام میں سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں جھکڑ چلنے کا امکان ہے،سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں