محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کوہستان ، سوات، چترال ، دیر، مالاکنڈ،ابیٹ آباد، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، پشاور،کوہاٹ،کرک،ہنگو،بنوں ،اورکزئی،کرم اوروزیرستان میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکا ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم ، گجرات، قصور، لاہور، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، نارووال ،منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ بونداباندی ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شد ید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ بونداباندی ہوسکتی ہے۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں