آج کہاں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوصمیں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک بھر کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد سمیت پہاڑی علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنے اور کرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم کوہستان ، سوات، چترال ، دیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، پشاور،کوہاٹ،کرک،ہنگو،بنوں ،اورکزئی،کرم اوروزیرستان میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے علاوہ مختلف مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان پیشگوئی کی ہے۔ صوبہ پنجاب کیبیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم ، گجرات، قصور، لاہور، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، نارووال ،منڈی بہاوالدین اور گوجرانوالہ میں جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close