آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوسکتی ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم کچھ علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، جہلم ، گجرات، قصور، لاہور، شیخوپورہ ،سیالکوٹ، نارووال ،منڈی بہاؤالدین ،گوجرانوالہ،کوہستان ، سوات، چترال ، دیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ ، بالاکوٹ ، پشاور،کوہاٹ،کرک،ہنگو،بنوں ،اورکزئی،کرم کے علاقوں میں جھکڑ چلنے اور بارش کا مکان ہے۔ ادھر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بونداباندی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں