شدید گرمی یا بارش ؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی) شدید گرمی یا بارش ؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی۔۔۔کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کراچی سمیت ملک کا بڑا حصہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور یہ گرمی کی لہر آج بھی برقرار رہے گی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

جبکہ دادو اور تربت میں 49، سبی اور لسبیلہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے جنوبی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں