محکمہ موسمیات نے گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 

 

تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر ،بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اوراسلام آبادمیں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان : ہنزہ 06، بگروٹ 03، گلگت 01، خیبر پختونخوا: کالام میں05 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد50، دادو، تربت49 ، سبی، لسبیلہ 48، خیر پور، نورپور تھل ، بہاولنگر ، بھکر ،،موہنجوداڑو47،ڈیرہ غازی خان ،خانپور ، لاڑکانہ، منڈی بہاؤالدین، قصور اور اوکاڑہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

close