ہیٹ ویو ختم، بارشوں کی خوشخبری دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آج سے ہیٹ ویو کا زور ٹوٹنے کی خوشخبری دیتے ہوئے جون کے پہلے ہفتے میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ گرمی کی لہر میں کمی آ رہی ہے تاہم وسطی پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں سخت گرمی کی لہر برقرار ہے اور وہاں فوری طور پر بارش کا امکان نہیں دکھائی دیتا۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں رات کے وقت آںدھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے کچھ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے تاہم بارش کا سپیل جون کے پہلے ہفتے کے دوران ہی امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close