کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عید کے دنوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے جہاں شہریوں کوہیٹ سٹروک کی روک تھام کے لئے گھروں میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
اے پی پی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ملک بھر میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ ہفتہ سال کا گرم ترین ہفتہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی لہرملک کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ پارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جس سے شہریوں کے لئے پریشانی اور صحت کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی وارننگ جاری کر دی ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، جبکہ پیر کو کچھ علاقوں میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں