یکم جون سے بارشیں، این ڈی ایم نے الرٹ جاری کر دیا

 اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  کے مطابق یکم جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں گردوغبار، آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارشوں کی توقع ہے

۔۔۔۔۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں اور آندھی سے محتاط رہنےکا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوسکتا ہے جب کہ  مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔۔۔ ترجمان کے مطابق ممکنہ صورتحال سے نمٹنےکےلیے محکموں کو ایمرجنسی عملہ و

مشینری تیار رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کو کچےگھروں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی، آندھی و جھکڑ سےکھڑی فصلوں، بجلی کےکھمبوں اورد یگر تعمیرات کونقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں