کل سے بارشوں کا آغاز، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

راولپنڈی (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ 28 مئی تا یکم جون تک مری ، گلیات اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون تک چند بالائی علاقوں میں بارش ہوگی،بارش کے باعث شدید گرمی کی لہرمیں کمی کا امکان ہے،27 سے29 مئی تک بلوچستان کے علاقے ژوب،بارکھان میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ 28 مئی تا یکم جون چترال،دیر،پشاورسمیت دیگراضلاع میں بارش کا امکان ہے، مری،گلیات،راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی بارش ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ کراچی،ٹھٹھہ،بدین،حیدر آباد میں جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close