آج درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان

لاہور(پی این آئی) آج درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان۔۔۔۔پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بہاولپور، رحیم یار خان ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں شدید ہیٹ ویو ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز خانپور میں درجہ حرارت 50، رحیم یار خان، بھکر میں49 جبکہ کوٹ ادو میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور سمیت میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close