محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے8ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا ،جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کےمیدانی اضلاع میں06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع بھی شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ اس دوران درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close