کراچی()شدید گرمی، پارہ 51 ڈگری کو چھو گیا۔۔۔سندھ بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جہاں تاریخی ضلع موہن جودڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سکھر میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جب کہ سبی اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ مٹھی اور نواب شاہ میں درجہ حرات 47، ملتان، بہاولپور میں46، فیصل آباد، ڈی آئی خان، سرگودھا، نوکنڈی، ساہیوال، حیدرآباد اور تربت میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم میں درجہ حرارت 43، مظفرآباد اور چکوال میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں