درجہ حرارت 51 ڈگری، کن شہروں میں آج ہیٹ ویو چلے گی؟

اسلام آباد(پی این آئی)درجہ حرارت 51 ڈگری، کن شہروں میں آج ہیٹ ویو چلے گی؟سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔نواب شاہ میں آج 51 اور سکھر

میں 49 ڈگری جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جائے گی، ملتان میں پارا 47 ڈگری تک جاپہنچے گا جب کہ لاہوریوں کو آج 45، اسلام آباد والوں کو 42 اور پشاور کے باسیوں کو 44 ڈگری کی گرمی برادشت کرنا ہوگی۔ادھر کراچی میں 38 ڈگری میں 43 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جائے گی جب کہ گلگت میں پارا 38 اور مظفر آباد میں 41 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی حیدر آباد میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس کے سبب مفت شربت، چھتریوں، سر ڈھانپنے کےلیے رومال اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں سے پانی برسا کر شہریوں کو ریلیف پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close