اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبر پختونخوا:پاراچنار 08، کالام 02، گلگت بلتستان:بگروٹ 04، گلگت 03، بونجی اورہنزہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 48،بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو، موہنجو دہڑو، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد 47،سکرنڈ، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان، جھنگ، خانیوال اور لاڑکانہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں