کراچی(پی این آئی)کراچی والوں کو موسمیات نے اچھی خبر سنا دی۔۔۔۔۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کراچی سمیت ملک بھر میں بڑھتی ہوئی گرمی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہوا کے زائد دباؤ سے بیشتر مقامات پر درجۂ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے تک ملک کے اکثر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے،جبکہ کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ کراچی میں مئی کے اختتام تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، یہاں معمول کا اوسط درجۂ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کراچی میں مئی کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 35.8 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ یہاں آج درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ 15 جون کے بعد ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں