گرمی کی شدت میں اضافہ، خطرناک پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت برقرار درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 3کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، ہوا میں نمی کا تناسب 37فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ایئر کوالٹی انڈکس کے لحاظ سے آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں دوسرا نمبر پر براجمان ہے ،شہر میں سموگ کی اوسط شرح 181ریکارڈ ہوئی ہے ، رواں ماہ درجہ حرارت اوسطا 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ (آج) پیر سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close