شہری ہوجائیں تیار۔۔ بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

لاہور (پی ای آئی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گجرانوالہ میں تیز ہواں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہےجبکہ لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی اور بارشوں کے امکانات ہیں،رواں ماہ درجہ حرارت اوسطا 8 ڈگری تک بڑھنے ،21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک ،انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے،گرمی اور لو کی شدت میں اضافے کے باعث عوام کو بھی محتاط رہنا ہو گا،دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔شہری آسمانی بجلی سے بچنے کے لئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں