آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تاہم شام /رات خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، شما لی/وسطی بلوچستان، با لائی پنجاب ، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : دادو ، جیکب آباد 48، موہنجوداڑو، بہاولنگر ، اوکاڑہ اور سکھر میں 47ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

close