پاکستان میں گرمی 47 ڈگری تک جانے کی پیشنگوئی، کون سے شہر متاثر ہوں گے؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان میں گرمی 47 ڈگری تک جانے کی پیشنگوئی، کون سے شہر متاثر ہوں گے؟ محکمہ موسمیات نے سندھ میں موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی وبالائی سندھ میں کل سے دن میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں آج چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں