آئندہ 24 گھنٹے میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے اور شام/رات کے دوران تیز /گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

 

 

 

شام /رات کے دوران شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پرتیز ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیرآباد، دادو48، جیکب آباد ،موہنجوداڑو ، لاڑکانہ،سبی، روہڑی47، رحیم یارخان،خان پور،بھکر،ڈی جی خان،خیرپور،مٹھی،سکھر،پڈعیدن اورسکرنڈ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close