اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں کے باعث بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے۔ گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے،پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ اپریل میں بارشوں کا 41سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اس سے پہلے اپریل 1983ء میں پچپن اعشاریہ آٹھ صفر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں