لاہور (پی این آئی) ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں رواں موسم گرما کی پہلی ہیٹ ویو کی آمد سے پریشان شہریوں کو موسم دوبارہ ٹھنڈا ہونے کی نوید سنا دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں قیامت خیز گرمی کی لہر کی زد میں ہیں، تاہم 2 سے 3 روز میں گرمی کی یہ لہر ختم ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 10 سے 12 مئی کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مغربی ہواوں کی لہر 10 مئی کی شام کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ لہر 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ مغربی ہواوں کی اس لہر کے ملک میں داخل ہونے کے نتیجے میں ملک کے کئی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 10 سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسمعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں 11 اور12 مئی کو دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر جبکہ کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں 10مئی کی رات سے 12 مئی کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بتایا گیاکہ سندھ میں 10 مئی کی رات سے 11 مئی کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں