شہری تیار ہوجائیں،محکمہ موسمیات نے مزید تین دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب ‘سندھ اور ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے 10 سے 12 مئی کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کی پریس ریلیز کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصا جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر 10 مئی کی شام کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور یہ لہر 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی محکمہ موسمیات کے مطابق جس کے نتیجے میں بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں‘ آندھی‘ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے خیبرپختونخوا میں 8 سے 10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک چل رہا ہے ‘ملتان میں بھی درجہ حرارت بھی40سے45سینٹی گریڈ ہے گرمی کی شدید لہر کے بعد محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 10 سے 12 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close