اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نےمئی کے تیسرے ہفتے سے پنجاب میں آندھی اور بارشیں شروع ہونگی۔
انہوں نے سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کو چاول کی بھرپور کاشت کرنے کا مشورہ دیا۔دوسری جانب آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اگلے گھنٹوں میں 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں