بارشوں کا نیاسلسلہ، آج کہاں کہاں پانی برسے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے

کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔۔۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق آج جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آندھی یا ہوا کے جھکڑ چل سکتے ہیں۔۔۔ جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے کے بعد مغربی ہواؤں کا سسٹم آج صوبے سے نکل جائے گا، جس کے بعد آئندہ ہفتے صوبے میں موسم خشک رہنےکا امکان ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close