کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز ملک کا مجموعی موسم گرم و خشک ہوگا تاہم اسلام آباد،مری، پوٹھوہار ریجن، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان،ٹانک ، بنوں، کرم، خیبر ،باجوڑ ، چترال، سوات، دیر ،کوہستان ، مالاکنڈ،شانگلہ، بونیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد،صوابی اور پشاورمیں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ، چمن،زیارت، پشین ،مستونگ ،قلعہ سیف اللہ ، شیرانی ،موسی خیل ،ژوب، بارکھان، نوکنڈی، خضدار اور قلات میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close