ایک بار پھر شدید بارش کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)ایک بار پھر شدید بارش کی پیشنگوئی۔۔۔متحدہ عرب امارات میں بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اماراتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطحی کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے۔اماراتی محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مرطوب جنوب مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوں گی۔مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہوچکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close