بارشیں ابھی تھمنے والی نہیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز خیبر پختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک /تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختونخوا، کشمیر،پنجاب، شمالی مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخواکے بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 55، دیر 54، لوئر دیر 48، میر کھانی 42، کالام 40، دروش 36، کاکول 31، چترال 30، باچا خان ایئرپورٹ 26، مالم جبہ، پاراچنار 25، پٹن 24، پشاور 24، ایئرپورٹ 17) بالاکوٹ 22، چراٹ 14، بنوں، مردان10، ڈی آئی خان ایئرپورٹ 07،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 30، مظفر آباد (ایئرپورٹ 27، سٹی 24)، راولاکوٹ 26، کوٹلی 05،پنجاب: مری 25، اٹک 18، اسلام آباد (گولڑہ 22، زیروپوائنٹ 16، ایئرپورٹ 09، بوکرا 08)، بھکر 16،نور پور تھل 11، سرگودھا سٹی 10، جوہر آباد 09، راولپنڈی (چکلالہ 09، کچہری، شمس آباد 05)، منڈی بہاؤالدین 08، منگلا 04، گوجرانوالہ 03، گجرات، حافظ آباد، قصور 02،فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ ایئرپورٹ 01،گلگت بلتستان: استور 19، بگروٹ 03، چلاس، گوپس 02، گلگت 01 اور بلوچستان: قلات میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : چھور 41، شہید بینظیر آباد ،مٹھی اورموہنجوڈارو میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں