کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ڈی ایم اے نے آج رات لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کر دیاہے۔

 

 

پی ڈی ایم اے کے مطابق ہفتےکی رات مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد ،سیالکوٹ اورنارووال میں بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرزکوالرٹ رہنےکی ہدایت کر دی ہے ، ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکےلیےمتعلقہ محکمےالرٹ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close