موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی)محکمہ موسمیات نے اگلے 4 روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4 روز تک خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز اور موسلادھاربارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع ہے۔خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، چترال، میں گرج چمک سے بارش کا امکان ہے جب کہ ڈی آئی خان، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، کرک، کرم ، وزیرستان، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی بارش کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پنجاب کے بیش تر اضلاع جن میں مری، گلیات میں شام یا رات میں گرج چمک سے بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، جبکہ ڈی جی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں چند مقامات پر بارش کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close