موسلادھار بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، گندم کے کاشتکار کٹائی کے حوالے سے محتاط رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ نوشکی، چاغی ، خاران، تربت، کیچ، گوادر ، آواران ،زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو گندم کی کٹائی کا پروگرام موسمی صورتحال کے تناظر میں ترتیب دینے کا مشورہ دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close