بارشیں ہوں گی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

 

 

 

تاہم بعد از دوپہر جنوب مغربی بلوچستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم کشمیر ، پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ 23، مظفر آباد 01، پنجاب: ملتان (ایئرپورٹ 09، سٹی 08)، مری 07، لاہور (ایئرپورٹ 06، سٹی 01)، اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 05، حافظ آباد 04، جھنگ 03، شیخوپورہ، قصور 02،فیصل آباد 01، خیبرپختونخوا: کاکول، لوئر دیر 07، مالم جبہ 05، پشاور (ایئرپورٹ اور سٹی (میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 42، چھور، دادو اور جیکب آباد میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں