محکمہ موسمیا ت نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، با لا ئی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ چند مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): کشمیر: راولاکوٹ ،07مظفر آباد (سٹی) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد40 ،چھور،خیر پور، مو ہنجوداڑو ، پڈ عیدن اورمٹھی میں39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close