محکمہ موسمیات نے آج کہاں کہاں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہےگا۔

 

 

تاہم چند مقامات پربونداباندی ہوسکتی ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، کرم اورجنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی، جہلم اورگردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/بونداباندی ہوسکتی ہے۔آج رات رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان میں تیزہواؤں/آندھی اور جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔

 

 

 

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ژوب، موسیٰ خیل اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔سندھہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔تاہم سکھر، کشمور اور جیکب آباد میں شام/رات کے اوقات میں آندھی اور جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close