آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بعشتر اضلاح چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرم ، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، وزیرستان ،ٹانک ، کرک اورڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا ما ت پر موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن،ساہیوال ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار، قلات، نوشکی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ہرنائی میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں