تباہ کن بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

کوئٹہ(پی این آئی ) بلوچستان میں بارشوں کا پہلا سلسلہ ابھی تھما نہیں تھا کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں آج رات سے رواں ہفتے 19 اپریل تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ 33، سبی 28، دالبندین، ژوب 19، قلات 16، سمنگلی 11، بارکھان 7، لسبیلہ 5 اور نوکنڈی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔پیر کو گوادر،کیچ، پنجگوراور تربت میں تیز ہواؤں اور جھکڑ چلے،گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ گوادر کی تحصیل پسنی میں شدید بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں چاغی، واشک، کیچ، پنجگور اور گوادر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 16سے 19 اپریل کی صبح تک گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، آواران، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، لورالائی، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، زیارت، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں آندھی وجھکڑ چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر شدید موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جب کہ بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close