شہری ہوجائیں تیار۔۔محکمہ موسمیات نے ایک ہفتہ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نےکشمیر،بالائی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کےپی،کشمیر،پنجاب،گلگت بلتستان،بالائی وجنوب مغربی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم نےپنجاب میں آج سےگرج چمک کےساتھ طوفانی بارشوں کے کی پیشگوئی کی ہے،ڈی جی خان،کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کے امکانات ہیں۔ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے،باغوں کےشہرلاہور میں بارش نےموسم سہانا کردیا۔شہر میں آنے والے ہفتہ میں بارشیں متوقع ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے18اپریل سےکراچی میں تیزبارش کی پیشگوئی کردی ہے،تاہم کراچی میں آج بارش کاکوئی امکان نہیں،جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سےہلکی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close