سعودی عرب میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان

ریاض (پی این آئی) سعودی عرب کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

قومی مرکز موسمیات کے مطابق مملکت میں اتوار تا بدھ چار ریجن بارش اور بدلتے موسم سے متاثر رہیں گے۔ ریاض، حائل، القصیم اور الشرقیہ 4 ریجنز میں شامل ہیں، سب سےزیادہ بارش کا سلسلہ مشرقی ریجن میں رہنے کی توقعات ہیں۔ مرکز موسمیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو وادیوں اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close