ملک میں کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، خیبرپختونخوا کے شہر کرک، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔پنجاب کے ضلع اٹک، جہلم، بنوں اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ ڈیرہ بگٹی میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہے، یہ سسٹم آج سے ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں داخل ہو جائے گا۔

آج سے کراچی میں آندھی کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے، یہ سلسلہ آئندہ 2 روز تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 13 اور 14 اپریل کو سکھر، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں آندھی اور بارش متوقع ہے، اس دوران کراچی اور حیدر آباد میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close