محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواوں کے زیر اثر 13 اور 14 اپریل کو جامشورو، دادو، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ سکھر، جیکب آباد کمشمور گھوٹکی، میرپورخاص مٹیاری عمر کوٹ، میں بارش کا امکان ہے،کراچی، حیدرآباد،سانگھڑ بدین سجاول ٹنڈو اللہیارمیں گرج چمک کیساتھ درمیانی شدت کی اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم آج گرم اور مرطوب رہیگا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے اور ہفتہ اتوار ہلکی و تیز بارش کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل اثر انداز ہورہاہے آج سے ملک کے مغربی جنوبی علاقوں میں داخل ہوجائیگا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ دن بھر میں درجہ حرارت کم سے کم 25 ڈگری زیادہ سے زیادہ 34 سے36 ڈگری رہیگا،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close