کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کےمطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک اوربالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، جنوبی پنجاب ، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ دیر، سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ، کوہستان، کرم، مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close