شہری بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی ( پی این آئی )آج ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام کو خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر 11 اپریل تک موسم گرم رہے گا جبکہ 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب میں 15 اپریل تک قفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close