اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا۔۔۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند ایک مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم جنو بی سندھ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بعداز دوپہر تیز گرد آلود ہواوئیں چلنے کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا جبکہ بعداز دوپہر میدانی علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونواح میں مو سم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تاہم بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ بعداز دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں