تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان، بارش, ژالہ باری، کس صوبے کے شہری تیار ہو جائیں؟

لاہور(پی این آئی)تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان، بارش ژالہ باری، کس صوبے کے شہری تیار ہو جائیں؟پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اپریل میں گرمی کی شدت میں غیر یقینی اضافے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز کے امکانات ہیں، بڑے شہروں میں ہیٹ ویوز کے اثرات بہت زیادہ ہوں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی کو موسم کی صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اپریل میں تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان، بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی پنجاب میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close